تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم

پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم

کراچی (پاکستان خبر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے خبردار کیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات نہ کیے تو جماعت اسلامی ایک بار پھر احتجاج کے لیے سڑکوں پر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت ہر ماہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 150 ارب روپے وصول کر رہی ہے، جبکہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ایک دو روز میں اس حوالے سے اعداد و شمار فراہم کر دیے جائیں گے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے مؤقف اختیار کیا کہ لیوی ختم کرنے سے بڑی گاڑیوں کے مالکان کو بھی سستا پیٹرول ملے گا، جس پر انہوں نے تجویز دی کہ مہنگی گاڑیاں رکھنے والوں پر لیوی کی شرح بڑھا دی جائے، کیونکہ وہ زیادہ ٹیکس برداشت کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں، جبکہ متوسط اور غریب طبقے کو پیٹرول کی قیمتوں میں ریلیف دیا جائے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی ہے، جنہوں نے عوام کو مزید ریلیف دینے کے لیے وقت مانگا ہے، تاہم ہمارا بنیادی مطالبہ لیوی کا مکمل خاتمہ ہے۔انہوں نے امریکی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں ہونے والے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل نواز گروہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔فلسطین کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ کے بعد اسرائیل نے فلسطینی عوام سے بدلہ لینے کے لیے پورے غزہ کو تباہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی مزاحمت نے دنیا کو ثابت کیا ہے کہ ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وفاقی اور صوبائی حکمران عوامی مینڈیٹ کے حقیقی نمائندے نہیں، جبکہ کراچی کی تباہی اور سندھ میں بدعنوانی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ دنیا میں ایک نئے عالمی نظام کی ضرورت ہے، جس کے لیے مسلمانوں اور مزاحمتی قوتوں کو متحد ہونا ہوگا۔ اپنے دورہ ترکیہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں فرقہ واریت کے بجائے اسلام کے اجتماعی نظام پر گفتگو ہوتی ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اسلام محض ایک مذہب نہیں بلکہ مکمل نظامِ زندگی ہے۔