تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بولڈ لباس پر ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

بولڈ لباس پر ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

 لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے لباس اور انداز کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ہانیہ عامر نے لاہور میں معروف لگژری برانڈ وائی ایس ایل (YSL) کے پاکستان میں پہلے اسٹور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کے منفرد فیشن انداز نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔اداکارہ نے سیاہ رنگ کا وائی ایس ایل لباس، ہلکا میک اپ اور ویٹ ہیئر لک اختیار کیا، جبکہ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔اگرچہ متعدد مداحوں نے ان کے فیشن سینس اور اسٹائل کو سراہا، تاہم سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان کے لباس اور اسٹائلنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔کچھ صارفین نے لباس کو غیر متاثر کن قرار دیا، جبکہ دیگر نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کے فیشن انتخاب پر مختلف آراء کا اظہار کیا۔