کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور فلم ساز حریم فاروق نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور ٹرولنگ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 10 سال پہلے ہی فیصلہ کرچکی ہیں کہ لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں کریں گی۔حریم فاروق حال ہی میں اپنی فلم ’منگو جٹ‘ میں اداکار فیصل قریشی کے ساتھ نظر آئی ہیں۔ پنجابی زبان میں بننے والی اس فلم کی تشہیر کے لیے اداکارہ نے مختلف تقریبات میں بھی شرکت کی۔ایک حالیہ انٹرویو میں تنقید اور سوشل میڈیا ٹرولنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ انہوں نے ایک دہائی قبل ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ لوگ ان کے بارے میں کیا کہتے ہیں، وہ اس کی پرواہ نہیں کریں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ناقدین اور سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والے مسلسل تنقید کرتے رہیں گے، لیکن ان کی باتوں کے بارے میں سوچتے رہنے کا کوئی فائدہ نہیں۔حریم فاروق نے مزید بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کیے گئے تبصرے نہیں پڑھتیں، بلکہ زندگی میں آگے بڑھنے اور اپنے کام پر توجہ دینے کو ترجیح دیتی ہیں۔