لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ فٹبال ٹیم کے کپتان اور اسٹار اسٹرائیکر ہیری کین جمعرات کو کروشیا کے خلاف نیشنز لیگ کے میچ میں ایک بڑا اعزاز حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ویمبلے اسٹیڈیم میں میدان میں اترتے ہی ہیری کین اپنے بین الاقوامی کیریئر کا 126 واں میچ کھیلیں گے اور سابق گول کیپر پیٹر شلٹن کا ریکارڈ توڑ کر انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے فٹبالر بن جائیں گے۔33 سالہ اسٹار کھلاڑی کے لیے رواں سال پہلے ہی غیر معمولی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ اکتوبر میں انہوں نے 25 سال بعد بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے پہلے انگلش کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ہیری کین انگلینڈ کی جانب سے 91 گول اسکور کرکے ملک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ کی نمائندگی کرتے ہوئے وہ اب تک 156 گول کرچکے ہیں، جبکہ 2025 اور 2026 میں بنڈس لیگا کے ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔ہیری کین کو 2021 اور 2024 کے یورو کپ فائنلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اب ان کی خواہش ہے کہ انگلینڈ کو کسی بڑے عالمی ٹورنامنٹ کا اعزاز دلوا کر اپنے کیریئر میں ایک اور تاریخی کامیابی کا اضافہ کریں۔