تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

لاہور کی تین بہنوں کا عالمی ایتھلیٹکس کوچنگ کورس مکمل کرنے کا اعزاز

لاہور کی تین بہنوں کا عالمی ایتھلیٹکس کوچنگ کورس مکمل کرنے کا اعزاز

لاہور( سپورٹس ڈیسک)کھیلوں کے پس منظر رکھنے والی لاہور کی تین سگی بہنوں نے ایک ساتھ ورلڈ ایتھلیٹکس کے سی ای سی ایس لیول ون کوچنگ کورس میں کامیابی حاصل کر کے نمایاں اعزاز اپنے نام کر لیا۔آمنہ شہزاد، عائشہ شہزاد اور فاطمہ شہزاد کا تعلق ایک معروف اسپورٹس فیملی سے ہے۔ ان کے دادا فیاض محمود قریشی قومی سطح کے ایتھلیٹ رہ چکے ہیں جبکہ ان کے والد شہزاد قریشی قومی سطح کے سوئمر رہے ہیں اور اس وقت کرکٹ کوچنگ سے وابستہ ہیں۔تینوں بہنیں بی ایس ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کی طالبات ہیں۔ آمنہ شہزاد آٹھویں سمسٹر میں ہیں جبکہ عائشہ اور فاطمہ چھٹے سمسٹر کی طالبات ہیں۔حال ہی میں لاہور میں پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ ایتھلیٹکس کا کوچز ایجوکیشن سرٹیفکیشن سسٹم لیول ون کورس منعقد کیا گیا، جس میں سینئر کوچز کے ساتھ یہ تینوں بہنیں بھی شریک ہوئیں اور اپنی کارکردگی سے سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔تینوں بہنوں نے کامیابی کے ساتھ کورس مکمل کیا اور ورلڈ ایتھلیٹکس کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سینئر کوچز کے ساتھ یہ کورس مکمل کرنا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے اور وہ مزید لیولز مکمل کر کے کوچنگ کے شعبے میں آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تعلیمی پس منظر نے کورس کے دوران انہیں کافی مدد فراہم کی اور عملی تربیت کے دوران انہیں کسی بڑی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔