ہانگ کانگ (سپورٹس ڈیسک) ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے۔ نٹراجن نے 14 گیندوں پر 38 جبکہ راہول ترپاٹھی نے 7 گیندوں پر 24 رنز اسکور کیے۔یو اے ای کی جانب سے زاہد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد فاروق اور محمد فراز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں یو اے ای نے 95 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے صرف 4.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کپتان خالد شاہ نے 14 گیندوں پر 3 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52 رنز بنائے، جبکہ انش ٹنڈن نے 12 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی بدولت ناٹ آؤٹ 39 رنز اسکور کیے۔اس شکست کے بعد بھارت کی ہانگ کانگ سکسز کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں ختم ہوگئیں، جبکہ یو اے ای نے گروپ سی میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
ہانگ کانگ سکسز: یو اے ای نے بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا
واپس خبروں پر
Category:
کھیل