تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

صدر وزیراعظم ملاقات کے بعد ملک کے مفاد میں بہتر فیصلے کی امید، طارق فضل

صدر وزیراعظم ملاقات کے بعد ملک کے مفاد میں بہتر فیصلے کی امید، طارق فضل

اسلام آباد (پاکستان خبر)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد مثبت پیش رفت کی توقع ہے اور ملک کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر فیصلہ سامنے آئے گا۔طارق فضل چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ ریفرنڈم کا بنیادی مقصد کسی اہم معاملے پر براہ راست عوام کی رائے معلوم کرنا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم آئین میں شامل ایک آئینی اور سیاسی راستہ ہے، جس کے ذریعے کسی متنازع معاملے پر عوام سے براہ راست پوچھا جاسکتا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ کسی سیاسی رہنما کے بیان سے آئین میں موجود ریفرنڈم کا اختیار غیر آئینی نہیں ہوجاتا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی رائے سامنے آنے کے بعد اس پر عمل درآمد کا طریقہ کار طے کیا جاسکتا ہے۔ قبل از وقت انتخابات کرانے کی کوئی ضرورت نہیں، موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انتخابات اور ریفرنڈم ایک دوسرے کا متبادل نہیں بلکہ دونوں کے مقاصد الگ ہیں۔ انتخابات کو شفاف اور قابل اعتماد بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔