تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

حوثیوں کا سعودی عرب سے 51 ارب ڈالر اور حکومتی شناخت کا مطالبہ

حوثیوں کا سعودی عرب سے 51 ارب ڈالر اور حکومتی شناخت کا مطالبہ

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ حملوں کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو اسے 51 ارب ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرنے کے ساتھ حوثیوں کو یمن کی حکمران قوت کے طور پر باضابطہ تسلیم کرنا ہوگا۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی مذاکرات سے واقف ذرائع کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے حوثیوں سے رابطہ کرکے یہ جاننے کی کوشش کی تھی کہ حملے روکنے کے لیے کس نوعیت کا معاہدہ طے پاسکتا ہے۔یہ رابطہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں سعودی تیل بردار جہازوں پر حملوں اور آبنائے باب المندب کے قریب اہم علاقوں پر قبضے کے بعد کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق حوثیوں کا کہنا تھا کہ 51 ارب ڈالر کا مطالبہ سعودی فضائی حملوں اور طویل ناکہ بندی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے ہے۔ بعد ازاں مالی مطالبات میں مزید تبدیلیاں بھی سامنے آئیں، تاہم ان کا بنیادی مؤقف یہی رہا کہ تنازع ختم کرنے کے لیے سعودی عرب کو خطیر رقم ادا کرنا ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں موسم گرما میں لڑائی دوبارہ شدت اختیار کرگئی، جس کے دوران حوثیوں نے سعودی تیل کی تنصیبات اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا اور یمن کے مزید اہم علاقوں پر قبضہ کرلیا۔حوثی جنگجو اب یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے مرکز عدن سے تقریباً 50 میل کے فاصلے تک پہنچ چکے ہیں۔ 2015 کے بعد اسے عدن کے قریب ان کی سب سے بڑی پیش قدمی قرار دیا جارہا ہے۔تنازعات پر نظر رکھنے والے ادارے اے سی ایل ای ڈی کی ایک سینئر تجزیہ کار کے مطابق اکتوبر کے دوران حوثیوں نے تقریباً روزانہ سعودی عرب پر حملے کیے، جن میں شہری ہوائی اڈوں اور سعودی آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ادارے کے مطابق حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے اندر حملوں کے 26 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب یمن کے صوبے شبوا میں حوثیوں کے ایک حملے میں کم از کم 75 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق خانہ جنگی میں دوبارہ شدت آنے کے بعد یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں والا واقعہ تھا۔وال اسٹریٹ جرنل سے گفتگو میں ماہرین نے کہا کہ حوثیوں کے خلاف مزید زمینی فوج بھیجنا سعودی عرب کے لیے مشکل فیصلہ ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مبینہ طور پر میدان جنگ میں مزید پیش رفت کے بغیر مکمل مذاکرات کے حق میں نہیں، تاہم فوجی کارروائیوں میں اضافے سے جانی نقصان اور اندرون ملک ردعمل کا خدشہ بھی موجود ہے۔ماہرین کے مطابق حوثیوں کی مضبوط زمینی پوزیشن اور سعودی شہری و توانائی کی تنصیبات پر حملوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہوسکتا ہے۔ ایک امریکی فوجی ماہر نے نشاندہی کی کہ سعودی عرب کو ایران، عراق کی شیعہ ملیشیاؤں اور حوثیوں کی جانب سے ممکنہ خطرات کے مقابلے کے لیے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام سمیت دیگر فضائی دفاعی وسائل استعمال کرنا پڑ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات گزشتہ سال دسمبر میں ریاض سے اختلافات کے بعد حوثیوں کے خلاف مہم سے الگ ہوگیا تھا۔ اس کے بعد سعودی عرب نے ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے ذریعے تعاون حاصل کرنے کی کوشش کی، جس کے تحت ایک ملک پر حملے کو تمام فریقوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔پاکستان نے یمن میں حملوں میں شرکت سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے، جبکہ مصر کی پارلیمان نے اکتوبر میں فوجی معاونت کی منظوری دی تھی۔ تاہم صدر عبدالفتاح السیسی نے واضح کیا کہ کسی بھی مشن کی نوعیت دفاعی ہوگی۔ امریکا نے براہ راست فوجی مدد فراہم کرنے سے گریز کیا ہے۔ترکیہ کی پارلیمان نے جمعرات کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق سے متعلق بل کی پہلی شق منظور کرلی، تاہم اجلاس دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔دوسری جانب یمن کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والی ’’ڈان آف یمن‘‘ کارروائی کے بعد حوثیوں کے ٹھکانوں کے خلاف 1,322 آپریشن کیے جاچکے ہیں۔ فوج کے مطابق ان کارروائیوں میں تقریباً 340 حوثی جنگجو ہلاک یا غیر مؤثر ہوئے، جبکہ 114 گاڑیاں اور فوجی سازوسامان تباہ یا نقصان زدہ ہوا۔اقوام متحدہ کے مطابق جولائی سے جاری لڑائی میں ہزاروں افراد ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے ہیں۔