تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

آئی ایم ایف نے 18 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ہدف اور بجٹ ریلیف کی منظوری سے مشروط کر دیا

آئی ایم ایف نے 18 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ہدف اور بجٹ ریلیف کی منظوری سے مشروط کر دیا

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، سپر ٹیکس کے خاتمے اور تنخواہ پر انکم ٹیکس میں ممکنہ 5 فیصد کمی کو اپنی منظوری سے مشروط کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزے کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں، جن میں وزارت خزانہ کے حکام نے معاشی صورتحال اور نئے بجٹ سے متعلق ٹیکس تجاویز پر بریفنگ دی۔مذاکرات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نے پاکستان کے لیے معاشی خطرات اور غیر یقینی صورتحال میں اضافہ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، البتہ ترسیلات زر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق فروری 2026 میں بنیادی یا کور انفلیشن 7.6 فیصد تک پہنچ گئی، اور خوراک، ایندھن اور توانائی کی مہنگائی مزید اضافہ کر سکتی ہے، جبکہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اور سپر ٹیکس کے خاتمے کے لیے آئی ایم ایف کی منظوری لازمی ہوگی۔