تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

عمران اشرف کی موت کی جعلی خبر، اداکار نے حقیقت بتا دی

عمران اشرف کی موت کی جعلی خبر، اداکار نے حقیقت بتا دی

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی موت کی جعلی خبر کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کردیا۔سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں عمران اشرف کے انتقال کی خبر نشر کی گئی تھی۔ جعلی ویڈیو کے باعث ان کے مداحوں میں تشویش پھیل گئی۔صورتحال واضح کرنے کے لیے عمران اشرف نے خود سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا اور مداحوں کو بتایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ وہ ٹھیک ہیں اور وائرل ہونے والی خبر جعلی ہے۔یہ جعلی ویڈیو ایک ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی، جہاں اسی نوعیت کی مزید مصنوعی ویڈیوز بھی موجود تھیں۔ ان ویڈیوز میں سینئر صحافیوں، کرکٹرز اور اداکاروں کو عمران اشرف کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔