تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بھارت کا بھی پاکستان کی سفارتکاری کا اعتراف

بھارت کا بھی پاکستان کی سفارتکاری کا اعتراف

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو عالمی سطح کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی غیر معمولی پذیرائی مل رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان عالمی امن کا علمبردار کے عنوان سے رجحان نمایاں رہا جہاں بھارتی صارفین، تجزیہ کاروں اور دانشوروں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت کو خطے میں امن کے قیام کے لیے مؤثر اور مثبت کردار کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔بھارتی پروفیسر اشوک سوین نے اس پیش رفت کو ایران کے لیے کامیابی اور پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی عالمی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے وزیراعظم کی سفارتی کاوشوں کو شاندار قرار دیا جبکہ مصنف اتل کھتری نے بھی پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے امن کے لیے اس کی کوششوں کو قابل تعریف کہا۔اسی طرح دانشور جیانت بھنڈاری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مؤثر قیادت کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ دفاعی امور کے ماہر ابھیجیت آیئر مترا نے بھی پاکستان کی ثالثی کو مہارت اور جرات کا مظہر قرار دیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت نے پاکستان کی سفارتی ساکھ کو مزید مضبوط کیا ہے اور اسے عالمی سطح پر ایک اہم کردار کے طور پر اجاگر کیا ہے۔