تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

شندور میں دلچسپ پولو مقابلے جاری، چترال نے گلگت کو شکست دے دی

شندور میں دلچسپ پولو مقابلے جاری، چترال نے گلگت کو شکست دے دی

شندور( سپورٹس ڈیسک) شندور کے بلند پہاڑی میدانوں میں پولو کھیلوں کا میلہ 2026 کے دوسرے روز بھی مقابلے بھرپور انداز میں جاری رہے۔ایک سنسنی خیز مقابلے میں چترال کی ٹیم نے گلگت کی ٹیم کو ایک گول سے شکست دے دی۔ میچ میں چترال نے تین جبکہ گلگت نے دو گول اسکور کیے۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ مقابلہ دیکھا۔یہ میلہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی حکومتوں اور پاک فوج کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا نے اسے قومی یکجہتی، ثقافتی ہم آہنگی اور سیاحت کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔افتتاحی روز روایتی حریف چترال اور گلگت بلتستان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، جبکہ شائقین نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا۔ اس موقع پر فضائی کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا جس نے حاضرین کی توجہ حاصل کی۔یہ پولو کھیلوں کا میلہ تین دن تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے سیاح اور کھیلوں کے شائقین بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔