تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایران نے امریکا و اسرائیل کے خلاف ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کی 78 ویں لہر شروع کر دی

ایران نے امریکا و اسرائیل کے خلاف ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کی 78 ویں لہر شروع کر دی

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف میزائل حملوں کی 78 ویں لہر کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت خطے میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائیاں ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کے تحت کی جا رہی ہیں، اور اس نئی لہر کے دوران اسرائیل کے مختلف علاقوں سمیت خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔پاسدارانِ انقلاب نے بتایا کہ ایلات، دیمونا اور شمالی تل ابیب سمیت کئی اہم مقامات پر ملٹی وارہیڈ میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے حملے کیے گئے۔ ان کارروائیوں میں استعمال ہونے والے میزائلوں میں عماد اور قدر شامل ہیں، جو طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایرانی حکام نے مزید کہا کہ اب تک تمام جنگی یونٹس اور بسیج فورسز کو مکمل طور پر میدان میں نہیں اتارا گیا، تاہم ضرورت پڑنے پر ان قوتوں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے، جس سے صورتحال مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔دوسری جانب ایرانی فوج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی ایک سخت پیغام بھیجا، جس میں کہا گیا کہ ٹرمپ سوشل میڈیا اور بیانات سے توجہ ہٹا کر آسمان، اسٹاک مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں پر نظر رکھیں، کیونکہ ایران جلد ایک بڑا ’سرپرائز‘ دینے والا ہے جس کے اہم نتائج سامنے آئیں گے۔ماہرین کے مطابق ایران کے مسلسل حملے اور سخت بیانات خطے میں کشیدگی میں اضافہ کر رہے ہیں، جس کے عالمی سطح پر سکیورٹی اور معیشت پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔