تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی اپنی سرزمین سے باہر منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔لبنانی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران کا افزودہ یورینیم ملک کے اندر ہی رہے گا اور اسے بیرون ملک بھیجنے کی کوئی تجویز قابل قبول نہیں ہوگی۔ان کا یہ بیان ایران کے جوہری پروگرام اور افزودہ یورینیم کے ذخیرے پر جاری کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاملے پر اختلافات بدستور برقرار ہیں، جبکہ افزودہ یورینیم کے ذخیرے کا مستقبل مذاکرات کا ایک اہم موضوع بنا ہوا ہے۔تاہم محسن رضائی نے اپنے بیان میں کسی مخصوص معاہدے یا مذاکراتی تجویز کی تفصیلات نہیں بتائیں، جبکہ ان کے مؤقف پر امریکا یا دیگر متعلقہ فریقوں کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
تہر