تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

آئرلینڈ نے افغانستان سیریز کیلئے جوناتھن ٹراٹ کی خدمات حاصل کرلیں

آئرلینڈ نے افغانستان سیریز کیلئے جوناتھن ٹراٹ کی خدمات حاصل کرلیں

لاہور( سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آئرلینڈ نے افغانستان کے سابق ہیڈ کوچ جوناتھن ٹراٹ کو افغانستان کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے مختصر مدت کے کنسلٹنٹ کے طور پر مقرر کردیا ہے۔کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق جوناتھن ٹراٹ اگلے ہفتے آئرلینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور 14 روز تک ٹیم کے ساتھ رہ کر افغانستان کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں میں معاونت فراہم کریں گے۔سابق انگلش کرکٹر ٹراٹ سیریز سے قبل آئرش ٹیم کی تیاریوں میں رہنمائی کریں گے، جبکہ پہلے اور دوسرے ون ڈے میچ کے دوران بھی ٹیم کو حکمت عملی بنانے میں مدد دیں گے۔کرکٹ آئرلینڈ کا کہنا ہے کہ جوناتھن ٹراٹ کی شمولیت افغانستان کے خلاف سیریز کی بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ 2027 کے اوائل میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاریوں میں بھی اہم ثابت ہوگی۔