تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیڈمنٹن فیڈریشن کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیڈمنٹن فیڈریشن کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے 24 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے انتخابات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نئے انتخابات 90 روز کے اندر کرانے کا حکم دے دیا ہے۔عدالتِ عالیہ کے فیصلے کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کا انتخابی کمیشن اپنے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت نئے انتخابات کا انعقاد کرے گا۔ انتخابی شیڈول جاری کرنے سے لے کر نتائج کے اعلان تک تمام مراحل 90 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عدالت نے نئے انتخابات مکمل ہونے تک فیڈریشن کے انتظامی امور چلانے کے لیے عارضی کمیٹی قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ یہ کمیٹی وفاقی وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کے ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں تشکیل دی جائے گی، جبکہ ڈائریکٹر نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز اس کے رکن ہوں گے۔عدالتی حکم کے مطابق کمیٹی میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان سے ایک ایک سابق بیڈمنٹن چیمپئن کو بھی شامل کیا جائے گا۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی نئی منتخب باڈی کے عہدے سنبھالنے تک عارضی کمیٹی روزمرہ انتظامی امور انجام دے گی۔