تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

کراچی انڈسٹریل پارک کو وفاقی اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دے دیا گیا

کراچی انڈسٹریل پارک کو وفاقی اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دے دیا گیا

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک)پاکستان میں صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے کراچی انڈسٹریل پارک کو وفاقی اسپیشل اکنامک زون کی حیثیت سے منظوری دے دی گئی ہے۔ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنانے اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ایس آئی ایف سی کی اصلاحاتی کوششیں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر اور ایس آئی ایف سی حکام نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے وفد سے ملاقات کی۔اجلاس میں کاروباری سہولتوں، ڈیجیٹل نظام میں بہتری، آسان کاروبار پروگرام اور سندھ کی معاشی و ترقیاتی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منظور شدہ کراچی انڈسٹریل پارک میں بندرگاہ تک رسائی، جدید بنیادی سہولتیں اور برآمدی صنعتوں کے لیے خصوصی مراعات فراہم کی جائیں گی۔ان اقدامات سے صنعتی سرمایہ کاری میں اضافے، کاروباری مسابقت بہتر بنانے اور ملکی برآمدات کو فروغ دینے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔