تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

گورنر خیبر پختونخوا کا پنجاب حکومت پر گندم کی فراہمی سے متعلق سخت ردعمل

گورنر خیبر پختونخوا کا پنجاب حکومت پر گندم کی فراہمی سے متعلق سخت ردعمل

پشاور (پاکستان خبر) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز باکو میں روٹیاں لگا سکتی ہیں تو خیبر پختونخوا کو گندم کیوں نہیں دی جا سکتی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس مل کر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ وفاق اور صوبوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی بات کرتے ہیں اور کوشش کریں گے کہ صوبے کے مسائل کو حل کیا جائے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی میں گروپ بندی ان کا اندرونی معاملہ ہے، تاہم قبل از وقت رائے دینا مناسب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گندم پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے اور پنجاب سے گندم کی فراہمی سونے کے بسکٹ لانے سے بھی مشکل بنا دی گئی ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو اس مسئلے کو فوری حل کرنا چاہیے یا سندھ سے گندم منگوانے میں رکاوٹیں دور کی جائیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پنجاب کی جانب سے آٹے اور گندم کی فراہمی میں رکاوٹیں صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر خیبر پختونخوا سے بجلی، گیس اور پانی بھی روک دیا جائے تو کیا صورتحال ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق خیبر پختونخوا کو اس کے حقوق نہیں دے رہا اور تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے وسیع تر مفاد میں سوچنا چاہیے۔