تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ایل پی جی بحران کے خدشات، خلیجی بارڈر بند ہونے سے قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ

ایل پی جی بحران کے خدشات، خلیجی بارڈر بند ہونے سے قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ

لاہور( کامرس ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے سبب ایران اور خلیجی ممالک کے بارڈر بند ہونے سے ملک میں ایل پی جی بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں، اور اوگرا نے مارچ کے لیے تاحال ایل پی جی کی قیمتیں اعلان نہیں کی ہیں۔ذرائع کے مطابق اگر جنگ طویل رہی تو ایل پی جی کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے، ملک بھر میں ایل پی جی کی یومیہ کھپت تقریباً سات ہزار میٹرک ٹن تک جاتی ہے، جبکہ صرف لاہور ریجن میں یومیہ 14 سو سے 15 سو میٹرک ٹن گیس استعمال ہوتی ہے۔ لوکل پروڈکشن یومیہ 2 ہزار سے 22 سو میٹرک ٹن ہے اور سرکاری طور پر 3 سے 4 روز کا سٹاک موجود ہوتا ہے، جبکہ نجی سطح پر زیادہ دنوں تک سٹاک کی سہولت دستیاب ہے۔ذرائع کے مطابق مافیا پہلے ہی مصنوعی قلت پیدا کر کے بلیک مارکیٹنگ میں سرگرم ہے، جبکہ فروری میں ایل پی جی کی قیمت سرکاری طور پر 226 روپے فی کلو مقرر تھی، تاہم شہر میں 300 سے 320 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے انرجی کرائسسز بڑھ جائیں گے، مافیا مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمتیں بڑھا سکتا ہے، اور حکومت کو فوری تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سپیشل مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ عوام کو بحران سے بچایا جا سکے۔