تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

ایل پی جی مہنگی، سرکاری اور مارکیٹ نرخوں میں 300 روپے فی کلو فرق

ایل پی جی مہنگی، سرکاری اور مارکیٹ نرخوں میں 300 روپے فی کلو فرق

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک)ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی اور سرکاری نرخوں کے مقابلے میں مارکیٹ میں گیس تقریباً 300 روپے فی کلو مہنگی فروخت ہو رہی ہے، جس کے باعث صارفین 550 سے 600 روپے فی کلو تک قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ایل پی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن نے سکیورٹی خدشات اور سرحدی راستوں کی بندش کے باعث نومبر میں قیمتوں میں مزید اضافے اور سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے گیس کی ترسیل جاری ہے، تاہم بلوچستان میں سکیورٹی مسائل کے باعث ایل پی جی باؤزرز کی آمد میں تاخیر ہو رہی ہے۔ پہلے یہ باؤزر 3 سے 4 روز میں پہنچتے تھے، جبکہ اب 10 سے 12 روز لگ رہے ہیں۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ مکرم وحید کا کہنا ہے کہ حکومت اور اوگرا کو کئی ماہ سے مسائل سے آگاہ کیا جا رہا ہے، تاہم کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کی ترسیل کے لیے مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے اوگرا اور سول ڈیفنس کے چھاپوں کے خلاف 2 روزہ علامتی ہڑتال کی۔ ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ جب دکانداروں کو مہنگی گیس ملے گی تو وہ اسے کم قیمت پر کیسے فروخت کر سکتے ہیں، جبکہ ایک طرف جرمانے کیے جا رہے ہیں اور دوسری جانب ایل پی جی پمپس بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔گیس کی مہنگائی نے رکشہ ڈرائیوروں کی مشکلات بھی بڑھا دی ہیں۔ رکشہ ڈرائیور عدنان سمیع خان کے مطابق اب پورا کلو گیس ڈلوانے کے پیسے بھی نہیں ہوتے اور کبھی 200 تو کبھی 300 روپے کی گیس ڈلوانی پڑتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمائی کا بڑا حصہ گیس پر خرچ ہو جاتا ہے، سواری کم ملتی ہے اور گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ایل پی جی کی مہنگائی اور سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کے باوجود اوگرا اور وزارت پٹرولیم کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کے لیے تاحال مؤثر اقدامات سامنے نہیں آئے۔