تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

ماہرہ خان بھی میر رضا قتل کیس پر بول پڑیں

ماہرہ خان بھی میر رضا قتل کیس پر بول پڑیں

کراچی ( شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کے معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقتول کے وکیل جبران ناصر کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔گزشتہ چند روز سے جبران ناصر کے بیانات کی ویڈیوز سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کررہی ہیں۔ ماہرہ خان نے بھی جبران ناصر کے ایک بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ جبران ناصر بہترین کام کررہے ہیں اور اس ناانصافی کے خلاف سب کو آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ اب ختم ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ ہفتے کو میر رضا کی قبرکشائی کے بعد سامنے آنے والی ابتدائی طبی رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں پیچھے سے گولی ماری گئی تھی، جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔ رپورٹ میں دائیں ران اور جبڑے میں ہڈی ٹوٹنے کے شواہد بھی ملے، جبکہ جسم کے نچلے حصے کے بافتوں پر خون کے دھبے پائے گئے۔کیس کی تحقیقات کے دوران مزید انکشاف ہوا کہ فرانزک لیبارٹری بھیجے گئے کپڑوں کے جائزے میں مقتول کے ہاتھوں اور چہرے پر تیزاب ڈالے جانے کے شواہد سامنے آئے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق تیزاب ڈالنے کا مقصد مقتول کی شناخت کو ختم کرنا تھا۔