تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان کرکٹ میں بڑی تبدیلیوں پر غور، سابق اسٹارز کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

پاکستان کرکٹ میں بڑی تبدیلیوں پر غور، سابق اسٹارز کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سابق اسٹار کھلاڑیوں کو اہم ذمہ داریاں سونپنے پر غور کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے گزشتہ چند دنوں میں اعلیٰ حکام کی کئی سابق کھلاڑیوں سے اہم ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ بنگلہ دیش کے دورے میں ٹیسٹ سیریز میں بدترین ناکامیوں کے بعد ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری کی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے سابق کپتان یونس خان کے نام پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ موجودہ سیٹ اپ میں کارکردگی سے عدم اطمینان کی صورت میں انہیں یہ ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ اگر انہیں یہ عہدہ نہ دیا گیا تو انہیں بورڈ میں کوئی اور اہم کردار سونپا جا سکتا ہے۔اسی طرح سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ بھی بورڈ کا معاہدہ موجود ہے، تاہم ان کی کارکردگی پر تحفظات پائے جا رہے ہیں۔ اگر انہیں مزید موقع نہ دیا گیا تو انہیں کسی دوسرے عہدے پر ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی پی سی بی حکام سے ملاقات کی ہے۔ وہ اس سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں میں ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ دوبارہ کرکٹ انتظامیہ میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، اور انہیں سلیکشن کمیٹی یا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ جیسے عہدے دیے جانے کا امکان ہے۔ اس معاملے پر فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔دوسری جانب موجودہ کپتان شان مسعود کی قیادت بھی خطرے میں ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ناکامی کے بعد انہیں قیادت سے الگ ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے، تاہم انہوں نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے آئندہ دوروں میں مزید موقع دینے کی درخواست کی ہے۔بورڈ کے پاس قیادت کے لیے محدود متبادل آپشنز موجود ہیں۔ سلمان علی آغا کی انفرادی کارکردگی بھی تسلی بخش نہیں رہی، جبکہ بابر اعظم کو متعدد مواقع ملنے کے باوجود ٹیم کو مستقل کامیابی نہیں مل سکی۔ اسی صورتحال میں بورڈ کو جلد اہم فیصلے کرنا ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 25 جولائی سے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، جبکہ اگست میں انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز بھی شیڈول ہے۔