تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

ضیاء الرحمٰن کے مالی گوشواروں میں بڑے تضادات، اثاثوں پر سوالات اٹھ گئے

ضیاء الرحمٰن کے مالی گوشواروں میں بڑے تضادات، اثاثوں پر سوالات اٹھ گئے

اسلام آباد (پاکستان خبر) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی اور جماعت کے مرکزی رہنما ضیاء الرحمٰن کے مالی گوشواروں میں کئی اہم تضادات اور مالی معاملات سے متعلق سوالات سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ضیاء الرحمٰن کے اثاثوں کی تفصیلات میں 2022ء کے دوران اہلیہ کے والد سے 1 کروڑ 25 لاکھ روپے نقد وصول کرنے کا اندراج موجود ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ رقم کس مقصد کے تحت اور کن ذرائع سے حاصل کی گئی۔ اس بڑی نقد رقم کی وصولی کے حوالے سے بینک کا ریکارڈ، تحریری معاہدہ یا کوئی قانونی دستاویز بھی سوالات کی زد میں ہے۔دستاویزات میں 375 کنال وراثتی زرعی زمین ظاہر کی گئی ہے، لیکن گزشتہ 5 برس سے اس کی مالیت صفر درج کی جا رہی ہے۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 کنال کے رہائشی مکان کی قیمت 2011ء سے 2025ء تک مسلسل 75 لاکھ 90 ہزار روپے ظاہر کی گئی۔ ایک کنال 8 مرلے کی رہائشی زمین کی مالیت بھی 2011-12ء سے 2025ء تک صرف 72 ہزار روپے برقرار رکھی گئی، جبکہ میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل میں ساڑھے 3 کنال سے زائد زرعی اراضی کی قیمت محض 1 لاکھ 80 ہزار روپے درج ہونے پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ 2025ء میں جائیداد سے متعلق مشاورتی کاروبار کا سرمایہ 5 لاکھ روپے ظاہر کیا گیا، جبکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدن 16 لاکھ 50 ہزار روپے درج ہے۔ اسی طرح 2024ء کے گوشواروں میں 66 لاکھ 46 ہزار روپے سے زائد تنخواہ کی مد میں جمع ہونے کا اندراج موجود ہے، تاہم اس رقم کے حصول کے لیے متعلقہ ادارے، ملازمت اور بینک کھاتے کی تفصیلات واضح نہیں۔رپورٹ میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ ضیاء الرحمٰن کے ظاہر کردہ اثاثوں، آمدن، بینک بیلنس اور جائیدادوں کی مکمل دستاویزی تفصیلات کب منظرعام پر آئیں گی۔