تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سعودی عرب کی بڑی مالی مدد، پاکستان کو دو ارب ڈالر موصول، ذخائر کو سہارا مل گیا

سعودی عرب کی بڑی مالی مدد، پاکستان کو دو ارب ڈالر موصول، ذخائر کو سہارا مل گیا

کراچی(کامرس ڈیسک) پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے دو ارب ڈالر کے ڈپازٹ موصول ہو گئے ہیں، جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا۔سٹیٹ بینک نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے نہ صرف دو ارب ڈالر فراہم کیے بلکہ موجودہ پانچ ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں بھی توسیع کر دی ہے، جسے اب طویل مدت کے لیے برقرار رکھا جائے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ ڈپازٹ اب سالانہ بنیاد پر تجدید کا پابند نہیں رہے گا بلکہ اسے مستقل بنیادوں پر بڑھا دیا گیا ہے، جو پاکستان کی مالی ضروریات کے لیے اہم پیش رفت ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاونت ایسے وقت میں ملی ہے جب ملک کو بیرونی مالیاتی دباؤ کا سامنا ہے، اس اقدام سے زرمبادلہ ذخائر مضبوط ہوں گے اور بیرونی کھاتوں میں استحکام آئے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت معاشی پروگرام کے تحت ذخائر کو اٹھارہ ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ درآمدات کے لیے مناسب مالی گنجائش برقرار رکھی جا سکے۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ متحدہ عرب امارات کو تین اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی ادائیگی درکار ہے، تاہم سعودی تعاون کے باعث اس ادائیگی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔