تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ

امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر نے امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات دور کرنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے جاری ثالثی کوششوں میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پانے کی امید ظاہر کی ہے۔قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے کہا ہے کہ دوحہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں کو آگے بڑھانے اور صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ وسط مدتی انتخابات کے بعد بھی ایران کے ساتھ تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہے۔ انتخابی نتائج کے باوجود واشنگٹن کی معاہدے تک پہنچنے میں دلچسپی برقرار ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سمجھوتے کے حوالے سے اب تک نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے اور انہیں امید ہے کہ جاری سفارتی کوششیں دونوں ممالک کو کسی حتمی تصفیے تک پہنچانے میں کامیاب ہوں گی۔شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے کہا کہ قطر طویل عرصے سے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں اور ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ حالیہ سفارتی کوششوں کا بنیادی مقصد کشیدگی میں کمی لانا اور خطے کو کسی بڑے تصادم سے محفوظ رکھنا ہے۔تاہم قطری وزیراعظم نے ممکنہ معاہدے کی تفصیلات، اس کے نکات یا حتمی اتفاق رائے کے لیے کسی مخصوص مدت کا اعلان نہیں کیا۔