تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بھارتی اداکار منیش پال کی والدہ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

بھارتی اداکار منیش پال کی والدہ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکار اور معروف ٹی وی میزبان منیش پال کی والدہ ارمل پال بدھ کے روز نئی دہلی میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 76 برس تھی، تاہم اہل خانہ کی جانب سے موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔منیش پال کی ٹیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ بیان میں کہا گیا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ اداکار منیش پال کی والدہ آج دہلی میں وفات پا گئی ہیں۔منیش پال اپنی والدہ کے بہت قریب تھے اور اکثر سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ اپنی یادگار تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے تھے۔ 2022 میں والدہ کی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے ایک جذباتی پیغام میں لکھا تھا کہ انہیں بے فکری اور خوش مزاجی کے ساتھ زندگی گزارنا سکھانے پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔مرحومہ ارمل پال اپنے شوہر جگ موہن پال، بیٹوں منیش پال اور وویک پال جبکہ بیٹی جیوتی پال موہن کو سوگوار چھوڑ گئی ہیں۔منیش پال نے اپنے فنی سفر کا آغاز ریڈیو جوکی اور ویڈیو جوکی کے طور پر کیا، جس کے بعد وہ بھارتی ٹیلی وژن کے مقبول ترین میزبانوں میں شامل ہوگئے۔انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا، جن میں مکی وائرس سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سا رے گا ما پا چھوٹے استاد، جھلک دکھلا جا، ڈانس انڈیا ڈانس لِل ماسٹرز اور نچ بلیے جیسے مشہور رئیلٹی شوز کی میزبانی بھی کی۔منیش پال کی حالیہ فلم ہے جوانی تو عشق ہونا ہے تھی۔