تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

مریم نواز کا چودھری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھجوانے کا اعلان

مریم نواز کا چودھری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھجوانے کا اعلان

لاہور ( پاکستان خبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقیِ انسانی وسائل چودھری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔ہونہار اسکالرشپ اور طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چودھری سالک وفاقی وزیر ہیں، انہیں الزامات لگانے کے بجائے ثبوت پیش کرنے چاہئیں۔ اگر ان کے پاس شواہد موجود ہیں تو سامنے لائیں، بصورت دیگر انہیں عدالت میں جواب دہ بناؤں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرویز الہٰی نے گجرات شہر کی جو حالت چھوڑی تھی، وہاں بارش کے پانی میں ان کی گاڑی بھی ڈوب گئی۔ انہیں اس بات پر تکلیف ہے کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر گجرات کو تبدیل کیا۔ ان کے مطابق جو لوگ ان کے گرنے کے منتظر تھے، وہ اب ترقیاتی کام دیکھ کر پروپیگنڈا کررہے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح اپنے گھر کو صاف رکھا جاتا ہے، اسی طرح ملک اور شہروں کی صفائی کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ کسی بھی صورت ملک کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھانے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معاملہ کرپشن کا نہیں، وفاقی وزیر کو الزامات لگانے کے بجائے ثبوت سامنے لانے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارش کی بنیاد پر عہدوں پر آنے والے افراد ملک اور عوام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔