تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

مریم نواز کا ہسپتالوں کی بہتری کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو الٹی میٹم

مریم نواز کا ہسپتالوں کی بہتری کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو الٹی میٹم

لاہور (پاکستان خبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تین دن کی مہلت دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف انتظامی امور اور عوامی سہولیات کی صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران مریم نواز نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ تین روز کے اندر ہسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جائے اور اس سلسلے میں مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔وزیراعلیٰ نے فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات پر مکمل قابو پانے کا حکم دیتے ہوئے سڑکوں پر نصب روشنیاں اور گٹروں کے ڈھکن بھی سو فیصد فعال اور درست حالت میں رکھنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے اجلاس میں کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کی غفلت اور ناقص کارکردگی سے ان کی ساکھ متاثر ہوتی ہے، لہٰذا تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پوری توجہ اور سنجیدگی سے انجام دیں۔