تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی

مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاکستان خبر)  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا صاحب کو حکومت میں حصہ نہیں ملا، اسی وجہ سے وہ ناراض ہیں، تاہم ان کے بغیر بھی حکومت قائم ہوئی ہے اور آئندہ بھی چلتی رہے گی۔پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں، جن کے نتیجے میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مخالفین کو پھولوں کا شہر بنا کر تمام بنیادی سہولتیں بھی فراہم کر دی جائیں تو وہ پھر بھی تنقید کریں گے۔ گزشتہ 13 برس کے دوران پیدا ہونے والے مسائل حل کرنے کے لیے موجودہ حکومت اقدامات کر رہی ہے اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کی بہتری کے لیے مؤثر قوانین بنائے جائیں گے اور ضروری قانون سازی بھی کی جائے گی۔سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر گورنر، وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کے سرکاری امور کے لیے ہوتے ہیں۔ انہوں نے سرکاری کام کے سلسلے میں سفر کیا تھا، کسی تفریح یا عیاشی کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا۔فیصل کریم کنڈی نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں پیسے لے کر تجاوزات کے اجازت نامے جاری کیے جاتے رہے، جبکہ موجودہ حکومت تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی سے متاثر ہونے والے افراد کی مشکلات کے ازالے کے لیے طریقہ کار تیار کیا جا رہا ہے۔ ریڑھی بانوں کو بھی مناسب جگہ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔گورنر نے مزید کہا کہ پولیو ورکرز کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی روک تھام اور صوبے میں پولیو کے پھیلاؤ میں کمی لانے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔