تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

لارڈز میں ویمن ورلڈ کپ فائنل: ایم سی سی کا ممبرز سے سٹیڈیم آنے کی اپیل

لارڈز میں ویمن ورلڈ کپ فائنل: ایم سی سی کا ممبرز سے سٹیڈیم آنے کی اپیل

لندن( سپورٹس ڈیسک) میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے اپنے ممبرز سے درخواست کی ہے کہ وہ اتوار کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے لازمی سٹیڈیم آئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو رابرٹ لاسن نے کلب ممبرز کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ لارڈز میں ہونے والے فائنل میں شرکت ضرور کریں، چاہے انگلینڈ ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرے یا نہ کرے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ممبرز کی موجودگی سٹیڈیم کے ماحول اور کلب کی ساکھ کے لیے اہم ہے، جبکہ غیر حاضری کی صورت میں پیشگی اطلاع دینے کی بھی درخواست کی گئی ہے تاکہ خالی نشستوں کا بہتر انتظام کیا جا سکے۔واضح رہے کہ 2017 کے ویمن ورلڈ کپ فائنل میں بھی ممبرز کی نشستیں خالی رہنے پر ایم سی سی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، حالانکہ اس میچ میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی تھی۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو لارڈز کے تاریخی میدان میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔