تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

حافظ نعیم الرحمٰن سے محسن نقوی کی ملاقات،ایران امریکہ کے درمیان مفاہمت پر پاکستانی قردار کو سراہا گیا

حافظ نعیم الرحمٰن سے محسن نقوی کی ملاقات،ایران امریکہ کے درمیان مفاہمت پر پاکستانی قردار کو سراہا گیا

لاہور(پاکستان خبر) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت میں پاکستان کے تاریخی اور مثبت کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔یہ بات انہوں نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ میں ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت کے بعد خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن کے لیے اہم اور قابلِ ذکر کردار ادا کیا ہے، اور کشیدگی کے خاتمے کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔دونوں رہنماؤں نے ایران امریکا مفاہمت کو خطے کے استحکام اور امن کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پیش رفت سے پائیدار امن کی راہ ہموار ہو گی۔ملاقات میں ملکی معیشت کی بہتری اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔