تازہ ترین
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے شہباز شریف کی رانا مبشر اقبال سے خالہ زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت عوام کو ریلیف نہ ملا تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے: حافظ نعیم الرحمٰن علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روز کی توسیع خلائی کچرے سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کا روبوٹک مشن تیار کرنے کا منصوبہ یوٹیوب کا نیا فیچر، صارفین اپنی پسند کی ویڈیوز کی فیڈ بنا سکیں گے واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ کے ذریعے سائبر حملوں کا ہائی الرٹ جاری کلفٹن کے ساحل پر سمندری کچھوا مردہ ملا، پلاسٹک کچرے سے حیات کو خطرہ فیشن شو میں عفت عمر کے ساتھ دلچسپ واقعہ، ویڈیو وائرل ہونے پر ٹرولنگ دانیال ظفر کا صحت پر توجہ دینے کیلئے شوبز سے عارضی وقفے کا اعلان درفشاں سلیم اور ماورا حسین کے لہنگوں میں مماثلت، تصاویر وائرل ابتدائی فلموں کی ناکامی نے فلمی کیریئر متاثر کیا، دیا مرزا کا انکشاف ایل کلاسیکو: ریال میڈرڈ نے بارسلونا کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ روک دیا سہ ملکی سیریز: حارث رؤف کے مشورے پر شاداب خان نے ریویو لیا صائم ایوب کی درخواست منظور، صاحبزادہ فرحان قومی اسکواڈ میں شامل دنیا کا ہر بولر چھکے کھاتا ہے، تنقید سے فرق نہیں پڑتا: حارث رؤف
پاکستان خبر

دنیا بھر میں میٹا سروسز متاثر، فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو مشکلات کا سامنا

دنیا بھر میں میٹا سروسز متاثر، فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو مشکلات کا سامنا

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) کیلیفورنیا میں قائم سوشل میڈیا کمپنی میٹا کے پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر کی سروسز دنیا بھر میں متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔صارفین کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق شام تقریباً 6 بج کر 40 منٹ کے قریب دنیا کے مختلف حصوں سے ہزاروں صارفین نے سروسز میں خرابی کی شکایات درج کیں۔صارفین نے بتایا کہ ان کے اکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ ہو گئے جبکہ کئی افراد کو ایپس کھولنے اور اپنے اکاؤنٹس تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔متعدد صارفین نے شکایت کی کہ فیس بک اور انسٹاگرام مکمل طور پر لوڈ نہیں ہو رہے یا بار بار کریش ہو رہے ہیں، جس کے باعث عام صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔