تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مشرق وسطیٰ بحران بڑا معاشی جھٹکا ہے وزیر خزانہ کا عالمی اجلاس میں اظہار خیال

مشرق وسطیٰ بحران بڑا معاشی جھٹکا ہے وزیر خزانہ کا عالمی اجلاس میں اظہار خیال

واشنگٹن( کامرس ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحران حالیہ تاریخ کے بڑے معاشی جھٹکوں میں شمار ہوتا ہے، جس کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے عالمی مالیاتی ادارے اور عالمی بینک کے بہاری اجلاس دو ہزار چھبیس کے موقع پر منعقدہ مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان خطے کے اجلاس میں شرکت کی، جہاں وزرائے خزانہ، مرکزی بینک کے سربراہان اور علاقائی مالیاتی اداروں کے نمائندگان موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے اس صورتحال کے ابتدائی اثرات سے نمٹنے کے لیے درآمدی حکمت عملی، قیمتوں کے نظام اور ترسیل کے نظام میں ضروری تبدیلیاں کی ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وسیع پیمانے پر سبسڈی دینے کے بجائے ہدفی معاونت کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ معاشرے کے کمزور طبقات کو مؤثر تحفظ فراہم کیا جا سکے۔وزیر خزانہ نے عالمی معاشی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔