تازہ ترین
اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان 23 سال بعد پاکستانی صدر کا جرمنی کا دورہ، آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے، دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت فورسز کے ساتھ مخلصانہ طور پر کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی: رانا ثنا اللہ ٹرمپ کا ایران پر جلد دوبارہ حملے کا اشارہ، مزید کارروائی کا امکان ظاہر کردیا ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا پر طنز، اسرائیل سے تعلقات کو ’طفیلی‘ قرار دے دیا سعودی اتحاد کا دعویٰ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیے گئے یورپی یونین کے فنڈز میں مبینہ فراڈ، لیتھوانیا میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہوگئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز، 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی پیٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس میکانزم پر تحفظات، وفاقی وزیر سے ملاقات کا مطالبہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کمی پرائیویسی خدشات پر میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا چیٹ شیئرنگ فیچر معطل کردیا یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف
پاکستان خبر

کانگو میں فوجی طیارہ تباہ، 14 افراد جاں بحق

کانگو میں فوجی طیارہ تباہ، 14 افراد جاں بحق

کینج ( مانیٹرنگ ڈیسک) جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 اعلیٰ فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔کانگو کی فوج کے مطابق طیارہ کِک وِٹ سے دارالحکومت کنشاسا جا رہا تھا کہ راستے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔پائلٹ نے کینج میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم مناسب رن وے دستیاب نہ ہونے کے باعث طیارہ رہائشی علاقے میں جا گرا اور تباہ ہوگیا۔فوج کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فوجی عدالت کے سربراہ اور مسلح افواج کے آڈیٹر جنرل سمیت دیگر فوجی اہلکار، وفد کے ارکان اور طیارے کا عملہ شامل ہے۔حادثے کے بعد بیشتر لاشیں بری طرح جھلس گئیں، جس کے باعث شناخت میں مشکلات پیش آئیں۔حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم طیارہ گرنے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ مقامی رپورٹس میں اس سے قبل ہلاکتوں کی تعداد 13 یا اس سے زائد بتائی گئی تھی، تاہم فوج نے تازہ بیان میں 14 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔