تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

میرا سیٹھی کی طلاق کے تجربے پر پہلی بار کھل کر گفتگو

میرا سیٹھی کی طلاق کے تجربے پر پہلی بار کھل کر گفتگو

کراچی (شو بزڈیسک) پاکستانی اداکارہ، مصنفہ اور میزبان میرا سیٹھی نے پہلی مرتبہ اپنی ازدواجی زندگی اور طلاق کے تجربے پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کرنا اور بعد ازاں علیحدگی کا فیصلہ ان کی اپنی مرضی تھی، اس لیے وہ اس کا ذمہ دار کسی دوسرے شخص کو نہیں سمجھتیں۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میرا سیٹھی نے کہا کہ طلاق کے بعد انہیں زندگی کے کئی اہم پہلو سمجھنے کا موقع ملا۔ ان کے مطابق اس تجربے سے انہیں یہ سبق ملا کہ انسان کو ہر فیصلہ صرف اپنی اندرونی کیفیت یا احساس کی بنیاد پر نہیں کرنا چاہیے، جبکہ کسی بھی رشتے کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی اصل شخصیت کو تبدیل کرنا بھی درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ چاہے تعلق شریکِ حیات سے ہو، دوست سے، کام کی جگہ پر کسی ساتھی سے یا کسی اور شخص سے، دوسروں کی خواہشات کے مطابق خود کو مکمل طور پر بدل دینا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔میرا سیٹھی کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر چاہتے ہیں کہ سامنے والا ان کی پسند کے مطابق ڈھل جائے، تاہم وقت کے ساتھ انہیں احساس ہوا کہ اپنی شناخت اور شخصیت کو برقرار رکھنا زیادہ اہم ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ازدواجی زندگی کے اختتام کا مرحلہ ان کے لیے مشکل ضرور تھا، لیکن اس تجربے نے انہیں ذہنی طور پر مزید مضبوط اور بالغ بنایا۔ ان کے مطابق اب وہ اس مرحلے سے آگے بڑھ چکی ہیں اور اسی لیے اس موضوع پر بات کرنے میں انہیں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی۔میرا سیٹھی نے معاشرے میں طلاق یافتہ خواتین کے حوالے سے موجود رویوں پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اکثر خواتین کو علیحدگی کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں رشتہ ناکام ہونے کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی شادی کسی دباؤ یا مجبوری کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ انہوں نے اپنی مرضی، محبت اور سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا تھا۔ اسی لیے وہ اپنی طلاق کی ذمہ داری بھی خود قبول کرتی ہیں اور نہ سابق شوہر کو موردِ الزام ٹھہراتی ہیں نہ کسی اور کو۔واضح رہے کہ میرا سیٹھی معروف صحافتی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد نجم سیٹھی اور والدہ جگنو محسن پاکستان کی نمایاں صحافتی شخصیات ہیں، جبکہ ان کے بھائی علی سیٹھی موسیقی کے شعبے میں معروف نام ہیں۔میرا سیٹھی نے نومبر 2019 میں کیلیفورنیا میں بلال صدیقی سے شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ 2023 میں طلاق پر ختم ہو گیا۔ انہوں نے گزشتہ برس عوامی سطح پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔ وہ کچھ ان کہی، محبت صبح کا ستارہ ہے، چپکے چپکے اور ڈاکٹر بہو سمیت کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔