تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

مودی حکومت نے امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر لیں

مودی حکومت نے امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر لیں

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہاس پر اثر انداز ہونے کے لیے ایک امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اس فرم کی سرگرمیوں میں سوشل میڈیا پر موجود مواد کی نگرانی اور فلیگ کرنا شامل ہے۔ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے اپریل 2025 سے امریکی لابنگ کمپنی SHW Partners LLC کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں، جس پر سالانہ تقریبا 18 لاکھ ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ ماہانہ ادائیگی ڈیڑھ لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم مودی گزشتہ گیارہ برسوں میں باضابطہ پریس کانفرنس کرنے یا کھلے مکالمے کو ترجیح دینے سے گریز کرتے رہے ہیں۔ تنقید کرنے والے مزید کہتے ہیں کہ یک طرفہ ابلاغ اور سفارتی صلاحیتوں کی کمی کے باعث بھارت کو مالی نقصان بھی اٹھانا پڑ رہا ہے۔