تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل

محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو افغانستان پریمیئر لیگ 2026 کے ڈرافٹ میں کنڈھار واریئرز نے پہلی مجموعی پک کے طور پر منتخب کرلیا۔ انہیں پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت وہ 1 لاکھ ڈالر معاوضہ حاصل کریں گے۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل کو ہونے والے ڈرافٹ میں 34 سالہ محمد عامر کا انتخاب کیا گیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ انہوں نے لیگ میں برطانوی شہری کی حیثیت سے رجسٹریشن کرائی، تاہم ڈرافٹ کے ریکارڈ میں ان کی رہائش پاکستان درج ہے۔کنڈھار واریئرز میں وہ افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی، انگلینڈ کے بیٹر جو کلارک اور جنوبی افریقا کے ڈیوائن پریٹوریئس کے ساتھ کھیلیں گے۔محمد عامر نے رواں سال مئی میں برطانوی شہریت حاصل کی تھی، جس کے باعث امکان ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی لینے کی ضرورت نہ پڑے۔وہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ ان کا آخری بین الاقوامی میچ جون 2024 میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تھا۔دوسری جانب سفارتی کشیدگی کے تناظر میں دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی ملنے کے امکانات کم ظاہر کیے جا رہے ہیں۔