تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

محسن نقوی کا جدید پولیسنگ نظام متعارف کرانے کا اعلان

محسن نقوی کا جدید پولیسنگ نظام متعارف کرانے کا اعلان

اسلام آباد( پاکستان خبر)اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین اور ترکیہ سے جدید تربیتی کورس مکمل کر کے واپس آنے والے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پیز) نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران اے ایس پیز نے غیر ملکی تربیت کے دوران جدید پولیسنگ، نگرانی کے نظام، ٹیکنالوجی کے استعمال اور امن و امان کے انتظام سے متعلق تجربات سے آگاہ کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر ملکی تربیتی پروگرامز کو پولیس افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے اسلام آباد میں چین کے طرز پر لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سنٹر کے قیام کے لیے پائلٹ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔محسن نقوی کے مطابق اس مرکز میں حراست، تحقیقات اور سمری ٹرائل کے مراحل ایک ہی جگہ انجام دیے جائیں گے، جبکہ معمولی نوعیت کے جرائم کے مقدمات کے فوری حل کو ممکن بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سرویلنس سسٹمز کے ذریعے پولیسنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، جرائم کی روک تھام کے لیے وزارت داخلہ کے ایوی ایشن ونگ میں جدید ڈرونز شامل کیے جائیں گے اور نیشنل پولیس اکیڈمی میں خصوصی تحقیقاتی تربیتی سہولیات قائم کی جائیں گی۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق تفتیشی تربیت، انٹیروگیشن تکنیکس اور ترقی یافتہ ممالک کے پولیس ماڈلز کو تربیتی نظام کا حصہ بنایا جائے گا۔ ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔