تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

محسن نقوی کا سعودی عرب میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، تعاون بڑھانے پر اتفاق

محسن نقوی کا سعودی عرب میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے چیئرمین سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود کے ہمراہ کنگ فہد عبدالعزیز یونیورسٹی میں قائم جدید کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔دورے کے دوران محسن نقوی نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں، انکلوژرز اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہیں اسٹیڈیم کی تعمیر، دستیاب سہولیات اور مستقبل کے مجوزہ توسیعی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کرکٹ انفراسٹرکچر کی بہتری اور مجوزہ تبدیلیوں پر تبادلۂ خیال کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ یہ اسٹیڈیم سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس کی تکمیل کے بعد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ ایونٹس کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگی۔انہوں نے شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے لیے تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔