تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

محسن نقوی دی گئی ذمہ داری کے مطابق کام کرتے ہیں، ایاز صادق

محسن نقوی دی گئی ذمہ داری کے مطابق کام کرتے ہیں، ایاز صادق

لاہو ر(پاکستان خبر)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی انہیں سونپی گئی ذمہ داریوں کے مطابق کام کرتے ہیں، جبکہ ہر وزیر اپنی وزارت کے امور انجام دے رہا ہے اور سب کا اپنا اپنا کردار ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وہ یہ سوال نہیں کرتے کہ کوئی آئینی ترمیم آرہی ہے یا نہیں، جب ترمیم آئے گی تو اس بارے میں معلوم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کا کردار اس وقت شروع ہوگا جب حکومت کی جانب سے بتایا جائے گا کہ 28ویں آئینی ترمیم پیش کی جارہی ہے۔ وہ ترمیم کو اچھا یا برا قرار دینے کے بجائے اپنا کام سہولت فراہم کرنے تک محدود رکھیں گے۔