تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مومنہ اقبال کا پُراسرار بیان، حقائق سامنے لانے کا عندیہ

مومنہ اقبال کا پُراسرار بیان، حقائق سامنے لانے کا عندیہ

لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر ایک پُراسرار بیان جاری کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ اگر حالات نے مجبور کیا تو وہ حالیہ واقعات کی مکمل حقیقت اور شواہد عوام کے سامنے لے آئیں گی۔اداکارہ نے اپنی بہن رمشا اقبال کا بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں وہ اور ان کا خاندان متعدد مشکلات اور آزمائشوں سے گزر چکے ہیں۔مومنہ اقبال کے مطابق انہوں نے کئی مبینہ ناانصافیوں کے باوجود اس لیے خاموشی اختیار کیے رکھی تاکہ ان کی ذاتی زندگی عوامی بحث یا تماشہ نہ بنے۔انہوں نے اپنے والد کے دو سال قبل انتقال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بعد سے خاندان مسلسل مشکلات اور آزمائشی حالات کا سامنا کر رہا ہے۔اپنے بیان میں اداکارہ نے بعض نامعلوم افراد کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر وہ اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے کتنے لوگوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔