تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایم کیو ایم کارکن محمود سناٹا کی بریت کی درخواست انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر

ایم کیو ایم کارکن محمود سناٹا کی بریت کی درخواست انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر

کراچی( پاکستان خبر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمے میں ایم کیو ایم کارکن محمود سناٹا کے وکیل نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔وکیل صفائی لطیف پاشا ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان محمود سناٹا، رئیس مما اور دیگر پر پلاٹ پر قبضے کے لیے فائرنگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔وکیل صفائی کے مطابق اس واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں زر خان ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوئے تھے۔لطیف پاشا ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ محمود کو اسلحہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم جب وہ اس مقدمے میں بری ہوا تو اسے ایک دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ محمود کو ایم کیو ایم کے رہنما رئیس عرف مما کو پھنسانے کے لیے اس کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔وکیل صفائی کے مطابق ملزم کا اصل نام محمد محمود ہے جبکہ پولیس نے جس شخص کو گرفتار کیا وہ محمود سناٹا کے نام سے پکڑا گیا، ریکارڈ میں اس کا نام محمود عرف رانا درج ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا اسے بری کیا جائے۔