تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مفتی عبدالقوی کا خود کو ’ٹھرکی‘ قرار دینے کا بیان وائرل

مفتی عبدالقوی کا خود کو ’ٹھرکی‘ قرار دینے کا بیان وائرل

لاہور( شوبز ڈیسک)متنازع مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی کا ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا، جس میں انہوں نے خود کو ’’ٹھرکی‘‘ قرار دیا۔پوڈکاسٹ کے دوران میزبان فریحہ فرخ نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ خود کو ٹھرکی یا ’فلرٹ‘ سمجھتے ہیں؟ اس پر مفتی عبدالقوی نے جواب دیا، ’’جی، میں ٹھرکی ہوں، ہزار بار مانتا ہوں کہ میں ٹھرکی ہوں۔‘‘انہوں نے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھلے دل اور کھلے ذہن کے انسان ہیں، لوگوں کی شخصیت کا مشاہدہ کرنا ان کی عادت ہے اور وہ اسی کیفیت کو ’’ٹھرک‘‘ سے تعبیر کرتے ہیں۔ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آئیں۔ بعض افراد نے ایسے مہمان کو پوڈکاسٹ میں مدعو کرنے پر تنقید کی، جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ انہوں نے کم از کم اپنے بارے میں کھل کر اعتراف کیا ہے۔