کراچی ( کامرس ڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہر میں گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب گھریلو صارفین کو صبح 6:30 سے 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔اسی طرح دوپہر 12 بجے سے 2:30 بجے تک جبکہ شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔