کراچی (کامرس ڈیسک) ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے، جس کا اعلان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے کیا ہے۔کمپنی نے نئی دریافت کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرادی ہیں۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق بٹرسیم نارتھ ویسٹ-1 کنویں سے روزانہ 1 کروڑ 28 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی ہے، جبکہ اس کنویں سے یومیہ 175 بیرل کنڈنسیٹ بھی حاصل ہوگا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے ملک کے مقامی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا اور دریافت ہونے والی گیس کو جلد قومی نظام میں شامل کردیا جائے گا۔