تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مصنوعی ذہانت کے ذریعے خفیہ سائبر حملوں کا نیا خطرہ سامنے آگیا

مصنوعی ذہانت کے ذریعے خفیہ سائبر حملوں کا نیا خطرہ سامنے آگیا

نیویارک( ویب ڈیسک) معروف ٹیکنالوجی ادارے گوگل نے خبردار کیا ہے کہ سائبر مجرموں نے پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے انتہائی پیچیدہ اور خفیہ نوعیت کے سائبر حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے، جسے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں ایک تشویشناک پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔گوگل کے خطرات کی نگرانی کرنے والے شعبے کی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے جدید مصنوعی ذہانت کے نظام کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایسا حفاظتی نقص دریافت کرنے کی کوشش کی جو نظام میں موجود ہونے کے باوجود عام نگرانی میں سامنے نہیں آتا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس قسم کے پوشیدہ نقائص کی نشاندہی کرنا ماہرین کے لیے بھی آسان نہیں ہوتا، تاہم گوگل کے ماہرین نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے ممکنہ بڑے حملے کو ناکام بنا دیا۔ایک اور جائزے کے مطابق مصنوعی ذہانت سے چلنے والے خودکار پروگراموں کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے سائبر حملوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ایسے حملوں کی تعداد لاکھوں سے بڑھ کر کروڑوں تک جا پہنچی ہے، جس سے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں حفاظتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے جدید مصنوعی ذہانت تیار کر رہی ہیں، وہیں سائبر مجرم بھی انہی ٹیکنالوجیز تک رسائی حاصل کرکے انہیں غیر قانونی اور نقصان دہ مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سائبر سکیورٹی کے ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت مستقبل میں ڈیجیٹل تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کرے گی، تاہم اس کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات اور مسلسل نگرانی ناگزیر ہے۔