تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

گوگل کی مفت کلاؤڈ اسٹوریج پالیسی میں اہم تبدیلی

گوگل کی مفت کلاؤڈ اسٹوریج پالیسی میں اہم تبدیلی

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)گوگل نے اپنی مفت کلاؤڈ اسٹوریج پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اینڈرائیڈ فونز کا بیک اپ ڈیٹا بھی صارفین کے مفت گوگل اکاؤنٹ اسٹوریج کا حصہ شمار ہوگا، جس سے دنیا بھر کے لاکھوں اینڈرائیڈ صارفین متاثر ہو سکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق اب تک گوگل اکاؤنٹ کی مفت اسٹوریج میں گوگل فوٹوز کی تصاویر اور ویڈیوز، گوگل ڈرائیو میں محفوظ فائلیں اور جی میل کی ای میلز شامل ہوتی تھیں، تاہم نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد اینڈرائیڈ ڈیوائسز کا بیک اپ بھی اسی اسٹوریج میں شامل کیا جائے گا۔گوگل نے صارفین کو ای میل کے ذریعے اس تبدیلی سے آگاہ کرتے ہوئے 45 روز کا پیشگی نوٹس دیا ہے تاکہ وہ اپنی دستیاب اسٹوریج کا جائزہ لے سکیں اور نئی پالیسی نافذ ہونے سے قبل ضروری اقدامات کر لیں۔نئی پالیسی کے تحت اینڈرائیڈ فون کی سسٹم سیٹنگز، ایپس کا ڈیٹا، ایس ایم ایس، کال ہسٹری اور دیگر بیک اپ معلومات بھی مفت کلاؤڈ اسٹوریج استعمال کریں گی، جس سے دستیاب جگہ تیزی سے بھر سکتی ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین غیر ضروری بیک اپ حذف کر سکتے ہیں، بیک اپ سیٹنگز میں تبدیلی کر سکتے ہیں یا ضرورت پڑنے پر اضافی کلاؤڈ اسٹوریج خریدنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی صارف کا بیک اپ مفت اسٹوریج کی مقررہ حد سے تجاوز کر گیا تو اسے غیر ضروری ڈیٹا حذف کرنا ہوگا یا پھر گوگل ون کے بامعاوضہ اسٹوریج پلان سے استفادہ کرنا پڑے گا۔گوگل کے ترجمان کے مطابق ایک عام اینڈرائیڈ صارف کے بیک اپ کے لیے اوسطاً 40 میگا بائٹ اضافی اسٹوریج درکار ہوگی۔ صارفین کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ اپنی مرضی سے منتخب کریں کہ کن ایپس اور کس نوعیت کے ڈیٹا کا بیک اپ محفوظ رکھا جائے۔