تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

بچوں کو خودمختار بنائیں، والدین پر انحصار ختم کریں: ندا یاسر

بچوں کو خودمختار بنائیں، والدین پر انحصار ختم کریں: ندا یاسر

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی میزبان ندا یاسر نے شادی شدہ افراد کو والدین کی جانب سے مسلسل مالی مدد فراہم کرنے کے رجحان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو خود اپنے قدموں پر کھڑا ہونا چاہیے۔ایک وائرل کلپ میں ندا یاسر نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو خودمختار بنائیں اور ان کی شادی اس وقت کریں جب وہ اپنی ذمہ داریاں اٹھانے کے قابل ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ بعض ممالک میں نوجوان کم عمری سے کام شروع کر دیتے ہیں اور بالغ ہونے کے بعد اپنی تعلیم، رہائش اور دیگر اخراجات خود برداشت کرتے ہیں، جبکہ پاکستان میں اکثر والدین طویل عرصے تک بچوں کے مالی معاملات سنبھالتے رہتے ہیں۔ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں بعض اوقات کم عمر بچے گھر کی ذمہ داریاں اٹھا لیتے ہیں، جبکہ دوسری جانب بڑی عمر کے افراد بھی والدین کے مالی سہارے پر انحصار کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو صرف تعلیم دلانا اور اخراجات پورے کرنا کافی نہیں بلکہ انہیں زندگی کے فیصلے خود کرنے اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے تیار کرنا بھی والدین کی ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق معاشرے میں خود انحصاری کے رجحان کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔