تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

ملک میں کوئی سیاسی زلزلہ یا تبدیلی آنے کا امکان نہیں، رانا ثناء اللہ

ملک میں کوئی سیاسی زلزلہ یا تبدیلی آنے کا امکان نہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاکستان خبر) وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں نہ کوئی سیاسی زلزلہ آنے والا ہے اور نہ ہی حکومت میں کسی تبدیلی کا امکان ہے، موجودہ نظام اسی طرح چلتا رہے گا کیونکہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’اعتراض ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے ملکی سیاسی صورت حال، نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم سے متعلق امور پر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی بیانات سے ایسا تاثر ملتا ہے جیسے ماضی کی طرح کوئی بڑی تبدیلی آنے والی ہو، تاہم ایسا کچھ نہیں ہونے جا رہا اور معاملات موجودہ قیادت کے تحت معمول کے مطابق آگے بڑھتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف جبکہ عسکری قیادت کی ذمہ داری فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پاس ہے اور دونوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔محسن نقوی کے بیانات اور ان کی اتھارٹی سے متعلق سوال پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان کی باتوں کو اسٹیبلشمنٹ کی سوچ سمجھا جاتا ہے، تاہم حکومتی معاملات میں وزیراعظم شہباز شریف ہی ان کی جماعت کی اصل اتھارٹی ہیں۔ ان کے مطابق ہر شخص کی اپنی ذمہ داری اور حیثیت ہوتی ہے، جبکہ حتمی فیصلہ اسی کا ہوتا ہے جس کے پاس اختیار ہو۔انہوں نے موجودہ قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور سلامتی کے ضامن ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، دفاعی معاہدے ہورہے ہیں اور عالمی برادری پاکستان کو امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے والے ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے۔نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں پیش ہوگا، جہاں کمیٹیاں تشکیل دے کر تفصیلی بحث کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر سندھ کے عوام صوبے کی تقسیم کے حق میں رائے دیں گے تو ناصر شاہ سمیت تمام نمائندوں کو عوامی مؤقف کا احترام کرنا ہوگا۔ تاہم انہیں رواں سال کے اختتام تک ریفرنڈم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف بعض وزراء کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور عوامی ریلیف و معاشی بہتری سے متعلق وزارتوں میں مزید اصلاحات کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔ تاہم فی الحال کسی وزیر کو عہدے سے ہٹانے کا ارادہ نہیں۔ انہوں نے وزیر خزانہ کی محنت کو سراہا اور واضح کیا کہ چوہدری سالک حسین اور علی پرویز ملک ان وزراء میں شامل نہیں جن کی کارکردگی پر وزیراعظم کو تحفظات ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور اس معاملے پر مختلف قیاس آرائیاں کرنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی نظام میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے اس کا حصہ بننا ہوگا، باہر سے دباؤ ڈال کر تبدیلی لانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں اور موجودہ قیادت کی موجودگی میں حملہ آور ہوکر معاملات تبدیل کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔