تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

مولانا فضل الرحمٰن اور اسعد محمود سے سرکاری سیکیورٹی واپس

مولانا فضل الرحمٰن اور اسعد محمود سے سرکاری سیکیورٹی واپس

 اسلام آباد (پاکستان خبر)  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تمام سرکاری سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، جس پر جے یو آئی قیادت کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر گزشتہ رات ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر تعینات فرنٹیئر کور (ایف سی) کا پلاٹون واپس بلا لیا گیا، جبکہ ان کے ہمراہ تعینات پولیس کی تمام سیکیورٹی بھی ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اسی طرح مولانا اسعد محمود سے بھی ایف سی اور پولیس اہلکار واپس لے لیے گئے ہیں، اور سیکیورٹی عملے کو 15 منٹ کے اندر اپنی ڈیوٹیاں چھوڑ کر واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔سیکیورٹی برانچ ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق گزشتہ رات گئے تک سیکیورٹی برانچ کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی ختم کر دی گئی تھی، جبکہ آج صبح ڈسٹرکٹ پولیس نے بھی مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے صاحبزادے کے ساتھ موجود اہلکاروں کو واپس بلا لیا۔اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ ایک طرف سیکیورٹی خدشات سے متعلق تھریٹ لیٹر جاری کیے جاتے ہیں اور دوسری طرف تمام سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، حکومت واضح کرے کہ وہ اس اقدام سے کیا پیغام دینا چاہتی ہے؟ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جے یو آئی قیادت کو کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔اسلم غوری نے مزید الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے پرسنل سیکریٹری مفتی ابرار اور ان کے اہل خانہ کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کی آڑ میں رات گئے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔ انہوں نے کارکنوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت کے تحفظ کے لیے کسی بھی وقت کال دی جا سکتی ہے۔دوسری جانب جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کی ناکہ بندی شروع کر دی گئی ہے اور بلا اشتعال کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے حکومت کو قانون کی حدود میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے وکلاء اور کارکنان کو تیار رہنے کی ہدایت کی، جبکہ پارٹی ترجمان نے کہا کہ جے یو آئی قائدین اور کارکنوں کے خلاف مبینہ ریاستی کارروائیوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔